Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191458
Published : 10/1/2018 19:53

ایرانی قوم نے امریکی تاریخ کے صفحات کو شکست و ناکامی کی سیاہی سے بھردیا: جنرل سلامی

جنرل سلامی نے کہا کہ: امریکہ ایران کی تاریخ لکھنے چلا تھا لیکن مسلسل ۴۰ برس سے ایرانی قوم نے امریکی تاریخ کے صفحات کو شکست و ناکامی کی سیاہی سے بھر دیا ہے ،اور یہ وہ حقیقت ہے جس کا وہ خود اعتراف کرتے ہیں۔


ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ جنرل حسین سلامی ابھی کچھ دیر پہلے ایران کے معروف شہر سمنان میں سپاہ قائم آل محمد(عج) کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: صدر اسلام کی تمام فتوحات مستضعفین اور فقراء کی مرہون منت تاریخ میں رقم ہیں۔
انھوں نے انقلاب اسلامی کی موجودہ صورت کو صدر اسلام سے شباہت دیتے ہوئے کہا کہ: اسلامی انقلاب چونکہ اسلام کی تجدید حیات اور مقصد رسالت کا پاسبان ہے لہذا اسے مستضعفین عالم کے لئے ایک آفتاب عالمتاب کی طرح ہونا چاہیئے۔
جنرل سلامی  نے اس مقدس انقلاب کے مقابل امریکہ اور استکباری طاقتوں کی سازشوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ: یہ اسلام کا مقدس انقلاب ہمیشہ سے دشمن کی آنکھ کا کانٹا رہا ہے لہذا وہ اس نہضت کو کچلنے کے لئے ہرطرح کا زور اور طاقت خرچ کررہے ہیں۔
جنرل سلامی نے انقلاب اسلامی کے مقابل استعمار کی عاجزی کو بیان کرتے ہوئے ایرانی قوم کی بصیرت کو بھی سراہا ہے کہ انھوں نے کس طرح دشمن کے ہر حربہ کو ناکام بنایا ہے،امریکہ ایران کی تاریخ لکھنے چلا تھا لیکن مسلسل ۴۰ برس سے  ایرانی قوم نے امریکی تاریخ کے صفحات کو شکست و ناکامی کی سیاہی سے بھر دیا ہے ،اور یہ وہ حقیقت ہے جس کا وہ خود اعتراف کرتے ہیں۔

 
تسنیم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19