Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191461
Published : 11/1/2018 8:0

شیطان کبھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے گا:جنرل باقری

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے امریکہ کو شیطان بزرگ قرار دیا تھا اور شیطان اپنی شیطانی حرکتوں سے باز نہیں آئے گا۔


ولایت پورٹل:ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل محمد حسین باقری نے ایران کے خلاف امریکہ کے مخاصمانہ اقدامات کے بارے میں  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے امریکہ کو شیطان بزرگ قرار دیا تھا اور شیطان اپنی شیطانی حرکتوں سے باز نہیں آئے گا،انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی درندگی اور شیطانی نظریات سے باز آجائے اور ہمارے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کرے، ہمیں ایسی کوئی توقع نہیں ہے،جنرل باقری نے کہا کہ امریکہ نے اب تک ہر وہ دشمنانہ اقدام کر دکھایا جو اس کے بس میں تھا اور اس سے زیادہ کی سکت اس میں نہیں پائی جاتی، وہ اس سے زیادہ ایران کے خلاف کچھ نہیں کرسکتا،ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل محمد حسین باقری نے کہا کہ رہبر انقلاب کی مدبرانہ پالیسیوں اور عوام  کے تعاون سے دشمنوں کی سازشوں کا پردہ فاش، اور ان سازشوں کے خلاف مناسب حکمت عملی اپنائی جائے گی اور ایرانی قوم کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پر عمل پیرا ہوا جائے گا۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19