Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191470
Published : 11/1/2018 15:58

سعودی عرب کو سلمانی عرب میں بدلنا چاہتے ہیں بن سلمان

ڈیوچ ویلے نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی شہزادوں کی گرفتاریاں، سعودی عرب کو سلمانی عرب میں تبدیل کرنے کے لئے محمد بن سلمان کی سازش کا ایک حصہ ہیں۔

ولایت پورٹل: ڈیوچ ویلے نے ایک رپورٹ میں یہ اعلان کیا ہے کہ سعودی شہزادوں کی گرفتاریاں، سعودی عرب کو سلمانی عرب میں تبدیل کرنے کے لئے محمد بن سلمان کی سازش کا ایک حصہ ہیں۔ ڈیوچ ویلے نے اپنی رپورٹ میں ذکر کیا ہے کہ آج کل سعودی عرب میں یہ چرچا ہے کہ سعودی ولیعہد، حکومت کی قدرت کو صرف اپنے خاندان تک محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ابھی چند دن پہلے ریاض کے سلطنتی محل میں حکومت کے اقتصادی اقدامات کے خلاف احتجاج کر رہے گیارہ شہزادوں کو بھی رائل گارڈ نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
YJC.IR




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26