Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191472
Published : 11/1/2018 16:25

ایٹمی معاہدہ پر مکمل عملدرآمد کے لئے ہم ایران کی حمایت کریں گے : موگرینی

یوروپین یونین کی خارجہ پالیسی آفیسر نے برسلز میں منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں تاکید کی کہ ایٹمی معاہدہ کی مکمل عملدرآمد کے لئے ہم ایران کی حمایت کریں گے۔

ولایت پورٹل: بین الاقوامی نیوز ایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق یوروپین یونین کی خارجہ پالیسی آفیسر فیڈریکا موگرینی نے برطانیہ، فرانس، جرمن اور ایران کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں تاکید کی کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس کی مکمل عملدرآمد کے لئے ہم ایران کی حمایت کریں گے۔ موگرینی نے مزید کہا: ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ اپنے اصلی مقصد یعنی ایران کے ایٹمی منصوبہ پر نظر رکھنے پر عمل کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17