Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191477
Published : 11/1/2018 17:14

لیبیا کے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو اغوا کر لیا گیا۔

اج جمعرات کی صبح میں لیبیا حکومت نے اس ملک کے وزیر اعظم علی زیدان کو نامعلوم افراد کے ذریعہ اغوا کئے جانے کی تائید کردی ہے۔

ولایت پورٹل: موصولہ رپورٹ کے مطابق اج جمعرات کی صبح میں لیبیا حکومت نے اس ملک کے وزیر اعظم علی زیدان کو نامعلوم افراد کے ذریعہ اغوا کئے جانے کی تائید کردی ہے۔ اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آج صبح سویرے کچھ نامعلوم افراد نے علی زیدان کی قیامگاہ پر حملہ کیا اور زیدان کو اغوا کرکے کسی گمنام جگہ پر لے گئے ہیں۔ لیبیا کے وزیر اعظم کو کہاں رکھا گیا ہے اس حوالہ سے اب تک کوئی مؤثق معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس ملک کے وزیر اعظم کے ساتھ وزیر خزانہ کو بھی اغوا کیا گیا ہے۔ لیبیا کے حکام نے ایک فوری اجلاس میں اس مسئلہ کی تحقیق کرکے اعلان کیا ہے کہ زیدان مکمل طور پر ٹھیک ہیں اور انہوں نے اپنے گھر والوں کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی ہے۔ جبکہ لیبیا کے بعض دیگر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ زیدان کو لیبیا میں انقلابی آپریشنز کرنے والے گروپ کے ذریعہ اغوا کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
العالم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17