Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191853
Published : 31/1/2018 18:32

فلسطین و اسرائیل تنازعہ ختم کروانے کے لئے فیڈریکا موگرینی کا اعلان حمایت

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کو انسان دوستانہ امداد کی فوری ضرورت ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کو انسان دوستانہ امداد کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا: ۴۲ ملین یورو سے زیادہ امداد کرنے کے خواہاں ممالک فلسطینوں کی امداد کرسکتےہیں۔
فیڈریکا موگرینی نے اسی طرح وضاحت کی کہ ہم اسرائیل اور فلسطین کے درمیان گفتگو ہی کو مصالحت کا سب سے قوی ذریعہ سمجھتے ہیں اور اس کے علاوہ ہماری نظروں میں کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔
 یاد رہے کہ فلسطینی سر زمین پر ۷۰ برس پہلے یہودی نامی ناسور کو لاکر آباد کیا گیا تھا اور اب یورپی ممالک اسے مسلمانوں سے تسلیم کرانے کے لئے طرح طرح کی کوششیں کررہے ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17