Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191857
Published : 31/1/2018 19:19

سعودی اتحاد کے ساتھ ساتھ امریکہ و برطانیہ بھی یمنیوں کے مجرم: نیویارک ٹائمز

اس منصف مضمون نگار نے اقوام متحدہ کے نوٹس کو بھی اپنے مضمون کی ابتداء میں تحریر کیا جس میں بیان ہوا تھا کہ سعودی اتحاد یمن سے اپنا حصار اٹھائے ورنہ تاریخ بشریت کا ایک غمناک المیہ رونما ہوا چاہتا ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق نیویارک ٹائمز کے ایک مضمون نگار نکولس کرسٹوف نے حال ہی میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں سعودی اتحاد کے ساتھ ساتھ امریکہ اور برطانیہ کو بھی یمنیوں کے قاتلین کی فہرست میں شمار کیا ہے۔
اس منصف مضمون نگار نے اقوام متحدہ کے نوٹس کو بھی اپنے مضمون کی ابتداء میں تحریر کیا جس میں بیان ہوا تھا کہ سعودی اتحاد یمن سے اپنا حصار اٹھائے ورنہ تاریخ بشریت کا ایک غمناک المیہ رونما ہوا چاہتا ہے۔
اس جرأت مند مضمون نگار نے امریکہ اور برطانیہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں قحط اور رنج آلام میں صرف سعودی عرب ہی گنہگار نہیں ہے بلکہ تم اس سے زیادہ شریک جرم ہو چونکہ تم ہی سعودی اور عرب امارت کو نہتوں پر اسلحہ استعمال کرنے کے لئے فروخت کررہے ہو۔
یاد رہے کہ پچھلے کئی سال سے یمن سعودی اتحاد کے مظالم کے نشانے پر ہے جس میں ہر روز نہ جانے کتنے لوگ قحط اور بیماری کے سبب لقمہ اجل بن جاتے ہیں لیکن آج کل اقوام متحدہ کا حال تو گھر میں کسی  بوڑھی عورت سے بھی بدتر ہوچلا ہے کہ جس کے ہزار بار نوٹس دینے پر بھی کوئی سننے کے لئے تیار نہیں ہے۔

alalam



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19