Saturday - 2018 June 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191860
Published : 31/1/2018 19:31

پاکستان و ہندوستان کے مختلف شہروں میں زلزلہ

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے نتیجہ میں ابھی تک ایک بچی کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے نتیجہ میں ابھی تک ایک بچی کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد،لاہور فیصل آباد سمیت ملک کے بہت سے شہروں میں یہ جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 178 کلومیٹرتھی جبکہ شدت 6.1 تھی۔ زلزلے کے جھٹکے 30 سیکنڈز تک جاری رہے۔
اسی طرح ہندوستان کے دارالحکومت دہلی، راجھستان، چندی گڑھ، ہریانہ ، جموں کشمیر جبکہ افغانستان اور ازبکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ایکپریس نیوز



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 June 23