Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191864
Published : 1/2/2018 14:57

امام خمینی(رح) کی ایران واپسی کا ۳۹ واں جشن بڑے جوش و خروش سے منایا گیا

حضرت امام خمینی (رح) 39 سال قبل آج ہی کے دن تقریباً ۱۴ سال جلاوطنی کی زندگی گزارنے کے بعد 1 فروری 1979 کو ایران واپس تشریف لا‎ئے جہاں لاکھوں ایرانی عوام نے آپ کا فقیدالمثال اور تاریخی استقبال کیا۔ ایران میں آپ کے اس تاریخی آمد کے ساتھ ہی 11 فروری 1979کو انقلاب کی کامیابی کا راستہ ہموار ہو گیا تھا۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق ایران کے بانی انقلاب حضرت امام خمینی(رح) کی تاریخی وطن واپسی کے دن اور عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے بارہ بہمن سے سارے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کا جشن منانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور عشرہ فجر کی تقریبات کا آغاز جمعرات کی صبح اس تاریخی لمحے سے ہوا جس لمحے ایران کے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) ایران کی سرزمین پر واپس تشریف لائے۔
ائیرپورٹ سے بہشت زہراء قبرستان کے راستے پر پھول نچھاور کئے گئے۔ اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے تہران کے مہرآباد ائیرپورٹ پر امام خمینی(رح) کی تاریخی ایران آمد کی یاد میں تقریبات منعقد ہوئیں، اسکولوں اور کالجوں اور اسی طرح کلیساؤں میں گھنٹیاں اور گھنٹے بجائے گئے اور ٹرینوں اور بحری جہازوں سے ہارن بجتے رہے۔ ایران کے انقلابی عوام بہشت زہرا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رح) کے مزار جا کر آپ کی امنگوں سے تجدید عہد کر رہے ہیں۔
ایران کے تمام اسکولوں میں اسلامی انقلاب کی گھنٹی بھی بجائی گئی اور طلباء نے امام خمینی (رح) اور انقلاب کے بارے میں اشعار پڑھ کر بانی انقلاب اسلامی، ایران اور شہداء کی تمنا کو عملی جامہ پہنانے کے بارے میں تجدید عہد کیا۔
یاد رہے رہے کہ حضرت امام خمینی (رح) 39 سال قبل آج ہی کے دن تقریباً ۱۴ سال جلاوطنی کی زندگی گزارنے کے بعد 1 فروری 1979 کو ایران واپس تشریف لا‎ئے جہاں لاکھوں ایرانی عوام نے آپ کا فقیدالمثال اور تاریخی استقبال کیا۔ ایران میں آپ کے اس تاریخی آمد کے ساتھ ہی 11 فروری 1979کو انقلاب کی کامیابی کا راستہ ہموار ہو گیا  تھا۔

 
 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15