Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191873
Published : 1/2/2018 16:29

امریکہ کے ذریعہ اسماعیل ہنیہ بلیک لسٹ؛ فلسطینوں میں شدید غم و غصہ

حماس کے دیگر اراکین اور فلسطینی حکومت نے امریکہ کے اس فیصلہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر امریکہ کے خود ساختہ فیصلوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا چونکہ دنیا جانتی ہے کہ امریکہ ہمیشہ سے اسرائیل کی جانبداری کرتا رہا ہے اور اس نے حماس رہنما کو بلیک لسٹ کرکے اپنے دوغلے پن کا اعلان کردیا ہے،ہم جب تک زندہ ہیں فلسطینوں کے حق کے لئے جد و جہد کرتے رہیں گے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق ابھی چند دن پہلے امریکہ کے محکمہ خزانہ نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے معروف رہنما اسماعیل ہنیہ کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے بلیک لسٹ کردیا ہے۔
حماس کے دیگر اراکین اور فلسطینی حکومت نے امریکہ کے اس فیصلہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر امریکہ کے خود ساختہ فیصلوں سے  کوئی فرق  نہیں پڑتا چونکہ دنیا جانتی ہے کہ امریکہ ہمیشہ سے اسرائیل کی جانبداری کرتا رہا ہے اور اس نے حماس رہنما کو بلیک لسٹ کرکے اپنے دوغلے پن کا اعلان کردیا ہے،ہم جب تک زندہ ہیں فلسطینوں کے حق کے لئے جد و جہد کرتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ امریکہ اپنی منفعت اور خطہ میں اسرائیل کی بالا دستی کے لئے ہر روز کسی نہ کسی مسلمان مجاہد کو بلیک لسٹ کرتا رہا ہے،تاہم حماس رہنما کا موجودہ صورت میں بلیک لسٹ کیا جانا امریکہ کی خارجہ پالیسی کے ضعف اور فلسطینوں کے تئیں اظہار ہمدردی کے تمام  دعؤوں کو بے نقاب کردیتا ہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15