Tuesday - 2018 June 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191875
Published : 1/2/2018 17:6

عراقی قوم کا متحد ہونا ہی شہیدوں کی سب سے بڑی آرزو: حیدر العبادی

عراقی وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں شہداء مجروحین اور ان کے گرانقدر گھر والوں کی دلی تمنا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ: عراقی فوج ،پلیس ،رضا کار جوانوں نے اپنی جان کی بازی لگا کر اس ملک سے دہشتگردی کا صفایا کیا ہے ان کی دلی تمنا یہی ہے کہ عراقی قوم ہمیشہ متحد رہے۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے پارلیمنٹ میں منعقد سالانہ بجت اجلاس میں موجود اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:سیاسی اختلافات کو اتنا بڑھاوا نہ دیا جائے کہ جس سے ملک کا اقتصادی ڈھانچہ ہی تباہ ہوجائے۔
عراقی وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں شہداء مجروحین اور ان کے گرانقدر گھر والوں کی دلی تمنا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ: عراقی فوج ،پلیس ،رضا کار جوانوں نے اپنی جان کی بازی لگا کر اس ملک سے دہشتگردی کا صفایا کیا ہے ان کی دلی تمنا یہی ہے کہ عراقی قوم ہمیشہ متحد رہے۔
العبادی نے سالانہ بجٹ کے متعلق بتایا: اگرچہ اس وقت حکومت شدید مالی مشکل میں گرفتار ہے لیکن پھر بھی اجتماعی بجٹ کو ۶۰ فیصد تک بڑھایا گیا ہے تاکہ عراق سے غربت کا خاتمہ کیا جاسکے۔
العبادی نے عراقی پناہ گزینوں کی گھر واپسی کو حکومت کا سب سے بڑا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ: حکومت تمام در بدر لوگوں کو ان کے گھر واپس لاکر آباد ہوتا دیکھنا چاہتی ہے تاکہ دوسرے عراقی شہریوں کی طرح وہ بھی سکون و اطمینان سے اپنے ملک میں رہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 June 19