Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191878
Published : 1/2/2018 17:34

انقلاب زندہ ہے ؛ رہبر معظم ہمارا افتخار ہیں: سید علی خمینی

سید علی خمینی نے اسلامی انقلاب کے خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ : آج ہم ایک آزاد اور خود مختار ملک میں زندگی گذار رہے ہیں کہ جن کا مستقبل خود انھیں کے ہاتھوں میں ہے،اب سامراجی طاقتیں ہمارے امور میں مداخلت کرنے کی جرأت بھی نہیں کرسکتیں چونکہ ہم نے اپنی آزادی کا پروانہ اسلام سے لیا ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) کے پوتے سید علی خمینی نے آج صبح امام خمینی(رح) کی وطن واپسی کی ۳۹ ویں سالگرہ پر منعقد ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس مناسبت پر اپنے حالات کا جائزہ لینا چاہیئے کہ ہم آج کہاں کھڑے ہیں اور ہمیں کہاں ہونا چاہیئے تھا۔
حجۃ الاسلام والمسلمین علی خمینی(رح) نے کہا کہ: انقلاب زندہ ہے اور اس کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ ابتدائے انقلاب میں لوگ جن اقدار کو چاہتے تھے آج بھی انھیں کے خواہاں ہیں۔
انھوں نے انقلاب اسلامی کی خصوصیات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ : آج ہم ایک آزاد اور خود مختار ملک میں زندگی گذار رہے ہیں کہ جن کا مستقبل خود انھیں کے ہاتھوں میں ہے،اب سامراجی طاقتیں ہمارے امور میں مداخلت کرنے کی جرأت بھی نہیں کرسکتیں چونکہ ہم نے اپنی آزادی کا پروانہ اسلام سے لیا ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین علی خمینی نے رہبر انقلاب کی پیروی اور ان کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ: ولی فقیہ ایک عادل و باتقوا مرجع تقلید ہے کہ جو حکومت کے امور پر نظارت کرتا ہے ،اور جو لوگ ولی فقیہ کے نظام کو ابھی تک نہیں سمجھ پائے ہیں وہی لوگ اس اسلامی اصل پر اعتراض کرتے ہیں،ولی فقیہ اسلام کا قانون ہے ہمارا افتخار ہے اور ہم اپنے رہبر پر ناز کرتے ہیں کہ جنھوں نے امام خمینی(رح) کی رحلت کے بعد قوم کو آگے بڑھایا،میرا ماننا یہ ہے کہ اگر آیت اللہ خامنہ ای نہ ہوتے تو کوئی دوسرا شخص اس مقام کے تقاضوں کو بخوبی ادا نہ کرپاتا۔

 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22