Sunday - 2018 June 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191885
Published : 3/2/2018 17:14

ٹرمپ دنیا کا سب سے خطرناک آدمی: امریکی ماہر نفسیات

ٹرمپ کی دوسری سب سے بڑی مشکل ان کا بات بات پر جھوٹ بولنا اور اپنے کہے سے مکر جانا ہے جو کسی اہم انسان کے لئے زیب نہیں دیتا،یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر کا ہر آنے والا دن ان کے گذشتہ سے بدتر ہورہا ہے اور اگر انھوں نے اپنی اس عادت پر لگام نہیں کسا تو انھیں ہر جگہ شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق  امریکہ کے معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر رابرٹ جی لیفٹن نے سوییس کے اخبار ٹاگس آنسایگر کو دیئے ایک انٹریو میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی دماغی حالت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ: پچھلے ایک سال کے دوران ان کے ذریعہ لئے گئے اکثر فیصلے جلد بازی اور ناعاقبت اندیشی پر مبنی تھے،وہ مریض تو نہیں ہیں لیکن وہ شدید ذہنی و دماغی مشکلات میں مبتلاء ہیں کہ جو نہایت ہی زیادہ خطرناک اور تخریب کار ثابت ہورہے ہیں۔
ڈاکٹر رابرٹ کی پوری ٹیم نے ٹرمپ کے افکار اور پالیسیز کا مطالعہ کیا ہے جس میں پایا گیا ہے کہ ان کے اندر جلا ڈالنے والا غصہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہے۔
اس امریکی ماہر نفسیات نے وضاحت کی ہے کہ ٹرمپ کی ذہنی حالت کو دیکھتے ہوئے انھیں امریکہ کا اتنا حساس منصب نہیں سونپا جانا چاہیئے تھا یہ  ایک ایسا موضوع ہے جس پر میں اور میری ٹیم کے دیگر ۲۷ ماہرین متفق ہیں اسی لئے ہم لوگ ٹرمپ کو دنیا کے سب سے خطرناک ترین فرد کے طور پر جانتے ہیں۔
اس نفسیات کے ماہر نے نے ٹرمپ کے طریقہ کار پر بھی سوال اٹھایا اور کہا ڈیموکرسی کے اصول کو نظر انداز کرکے اس کے تقاضوں کو نہیں سمجھا جاسکتا،چونکہ ٹرمپ ہمیشہ جنگ و جدال کے ذریعہ مسائل کو سلجھانا جانتے ہیں  جبکہ پیچیدہ مسائل کے لئے خاص مہارت کی ضرورت پڑتی ہے جس کا ٹرمپ کے یہاں فقدان ہے اور یہی وجہ ہے کہ جو شخص بھی ٹرمپ پر تنقید کرتا ہے وہ اس پر پلٹ کر حملہ کرنا اپنا فرض منصبی سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جو چیزیں آج تک امریکہ میں کبھی نہیں ہوئی وہ آج کل عام سی بات ہوگئی ہیں جیسے اخباری رپورٹرس اور آزادی بیان وغیرہ پر پابندی لگانا۔
ٹرمپ کی دوسری سب سے بڑی مشکل ان کا بات بات پر جھوٹ بولنا اور اپنے کہے سے مکر جانا ہے جو کسی اہم انسان کے لئے زیب نہیں دیتا،یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر کا ہر آنے والا دن ان کے گذشتہ سے بدتر ہورہا ہے اور اگر انھوں نے اپنی اس عادت پر لگام نہیں کسا تو انھیں ہر جگہ شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آخر میں ڈاکٹر رابرٹ نے ٹرمپ کو ڈیموکریسی کے لئے خطرہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا منشا یہ ہے کہ ڈیموکریسی کی بنیاد کو متزلزل کردیا جائے۔
یاد رہے کہ جب سے ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بنے ہیں، علمی حلقہ میں انھیں انکی غلط پالیسیوں کے سبب تنقید کا سامنا ہے،جو شاید امریکی تاریخ میں کسی بھی صدر کے لئے اس حد تک پیش نہیں آئیں۔
 العالم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 June 24