Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191892
Published : 3/2/2018 18:49

ہم عنقریب امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی شکست کا منظراپنی آنکھوں سے دیکھیں گے: جنرل حسین سلامی

جنرل سلامی نے ایران کو سفینہ امن قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ: اسلامی انقلاب کے دشمن ہمیشہ اس فراق میں رہے کہ کسی طرح لوگوں کے دلوں سے اس کی یادیں محو ہوجائیں لیکن اسلامی جمہوریہ آج خطہ کے لئے سفینہ امن ہے کہ جو اسلامی ممالک کے لئے سب سے بہترین نمونہ اور آئیڈیل میں تبدیل ہوچکا ہے۔

ولایت پورٹل: اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی  نے شہر ارومیہ میں آذربایجان کے شہداء کی تجلیل میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: ایرانی قوم ہر میدان میں پیش پیش رہی ہے اور انشاء اللہ جلد ہی ہم خطہ میں امریکہ،اسرائیل ،آل سعود اور اس کے اتحادیوں کی شکسکت کا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔
جنرل سلامی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کو دین کی حیات جدید سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ: ایران کا اسلامی انقلاب اسلامی تمدن کی حیات جدید کا آغاز تھا کہ جس دور میں مسلمانوں کے لئے یہ فرصت فراہم ہوئی کہ وہ اپنی عظمت رفتہ کے بارے میں غور کریں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی  نے   اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ: اگرچہ آج کے دور میں مشکلات کی یلغار ہے اور یہ صرف اس زمانے سے مخصوص نہیں بلکہ بہت سے ترقی یافتہ ممالک میں بھی یہ یہ مشکلات پائی جاتی ہیں لیکن ایرانی قوم کی سب سے بارز خصوصیت یہ ہے کہ پابندیوں کے باوجود بھی ان کی طاقت میں اضافہ ہوا اور یہ لوگ اپنے بارے میں خود ہی فیصلہ کرتے ہیں۔
جنرل سلامی نے ایران کو سفینہ امن قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ: اسلامی انقلاب کے دشمن ہمیشہ اس فراق میں رہے کہ کسی طرح لوگوں کے دلوں سے اس کی یادیں محو ہوجائیں لیکن اسلامی جمہوریہ آج خطہ کے لئے سفینہ امن ہے کہ جو اسلامی ممالک کے لئے سب سے بہترین نمونہ اور آئیڈیل میں تبدیل ہوچکا ہے۔

العالم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16