Tuesday - 2018 June 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191896
Published : 3/2/2018 19:29

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ؛دو لوگ شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں امام بارگاہ کے متولی اور سابق یوسی ناظم کو شہید کر دیا گیا ہے۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں امام بارگاہ کے متولی اور سابق یوسی ناظم کو شہید کر دیا گیا ہے۔
فائرنگ کا پہلا واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے شاہین محلے میں پیش آیا جہاں امام بارگاہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں متولی مطیع اللہ شہید ہو گئے۔
فائرنگ کے واقعہ میں ایک راہگیر  بھی زخمی ہوا ہے جب کہ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،مقتول کی لاش اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہےجس میں دو موٹر سائیکلوں پر 4 ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے تاہم پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ہی ایک دوسرے واقعہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق یوسی ناظم تیمور بلوچ شہید ہو گئے۔
پولیس نے بھی فائرنگ کے واقعہ میں سابق یوسی ناظم کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
 
ابلاغ


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 June 19