Saturday - 2018 June 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191901
Published : 4/2/2018 16:15

جنین شہر پر دوسرے دن بھی صہیونیوں کی یلغار

صہیونی فوج کا دعویٰ یہ ہے کہ احمد جرار نے رازبیل شیفاح نامی ایک یہودی کو قتل کیا ہے لہذا جرار کی تلاش میں پاگل ہوئے صہیونیوں نے جنین میں فلسطینی کیمپوں نیز ورقین نام دیہات کو محاصرہ میں لے رکھا ہے اور یہاں ایک بلڈنگ کو بھی نقصان پہونچایا ہے۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک فعال رکن احمد جرار کی تلاش میں صہیونی فوج مسلسل دوسرے روز بھی مغربی کنارے کے شہر جنین پر حملہ آور ہوئی ہے۔
صہیونی فوج کا دعویٰ یہ ہے کہ احمد جرار نے رازبیل شیفاح نامی ایک یہودی کو قتل کیا ہے لہذا جرار کی تلاش میں پاگل ہوئے صہیونیوں نے جنین میں فلسطینی کیمپوں نیز ورقین نام دیہات کو محاصرہ میں لے رکھا ہے اور یہاں ایک بلڈنگ کو بھی نقصان پہونچایا ہے۔
فلسطنی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق کل صہیونی فوجیوں کی گولی لگنے سے ایک جوان زخمی ہوگیا تھا  جس کی آج موت ہوچکی ہے۔
یاد رہے کہ شیفاح نامی یہودی پچھلے مہینہ نابلس کے مشرقی کنارے میں قتل کردیا گیا تھا اور حماس نے اس قتل کو صہیونیوں کے مظالم کی جزا قرار دیا تھا،یہی وجہ ہے کہ اسرائیل اس قتل کو حماس سے وابستہ شخص احمد جرار کے سر تھونپنا چاہتا ہے۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 June 23