Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191904
Published : 4/2/2018 16:55

ٹرمپ کا سالانہ خطاب شیطانی چربہ: پیونگ یانگ

شمالی کوریا کے صدر پیونگ یانگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں سالانہ تقریر کو شیطانی چربے کا نام دیا ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے سالانہ خطاب کو گذرے ابھی چند ہی دن ہوئے ہیں کہ شمالی کوریا کے صدر پیونگ یانگ نے ان کے خطاب پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی تقریر شیطانی چال بازیوں اور مکاریوں پر مبنی تھی کہ جس میں امریکی صدر نے شمالی کوریا میں حقوق بشر کی پامالی کا راگ الاپتے ہوئے نظر آئے۔
کورین صدر پیونگ یانگ نے امریکی صدر کی اس تقریر کو سدا بصحرا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ شمالی کوریا کے سامنے بے بس ہوچکے ہیں جس کے سبب اب وہ حقوق بشر کا سہارا لیکر ہم پر مزید پابندیاں عائد کرنا چاہتے ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17