Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191913
Published : 5/2/2018 9:44

امریکہ،برطانیہ اور آل سعود بحرینی عوام کے قاتل:عمل اسلامی تنظیم

بحرین کی عمل اسلامی پارٹی نے اپنے ملک میں جرائم کا ذمہ دار امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب کو قرار دیا ہے۔


ولایت پورٹل:بحرین کی عمل اسلامی پارٹی نے ایک پیغام میں آل خلیفہ حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مجرم حکومت نے حالیہ دنوں کے دوران سزائے موت، شہریت کی منسوخی اور شہریوں کو ملک بدر کرنے کے اقدامات تیز کر دیئے ہیں،بیان میں کہا گیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت بحرینی شہریوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت کا ارتکاب کر رہی ہے،عمل اسلامی پارٹی نے آل خلیفہ حکومت کے جرائم کے سلسلے میں عالمی برادری کی خاموشی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں اکثریتی شیعہ مسلمانوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب، آل خلیفہ حکومت کے بغض و کینے کو نمایاں کرتا ہے،عمل اسلامی پارٹی نے بحرینی انقلاب کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر حکومت کے خلاف تحریک تیز کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے خاتمے تک بحرینی شہریوں کی تحریک بھرپور طریقے سے جاری رہنے کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل جمعیت الوفاق نے ایک بیان میں تاکید کی تھی کہ بحرینی شہریوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے بڑھتے ہوئے جرائم سے ملک کی سیاسی، سیکورٹی اور اقتصادی صورت حال مزید بگڑتی جا رہی ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17