Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191915
Published : 5/2/2018 10:29

پاکستان میں دو گروہوں کے درمیان تصادم؛8افراد ہلاک

صوبہ بلوچستان میں پاک افغان سرحدی علاقے برچہ کے قریب دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔


ولایت پورٹل:پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں زمین کے سلسلہ میں ہونے والے ایک  تنازع کے باعث دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی، جس سے 8 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،تصادم میں ہلاک ہونے والے 8 افراد میں سے 6 کا تعلق ایک قبیلے جبکہ 2 افراد دوسرے قبیلے سے ہیں جبکہ علاقے کے حالات کشیدہ ہیں،ڈان نیوز کے مطابق واقعے کے فوری بعد لیویز اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے دو قبائل کے درمیان زمین کا تنازع تھا، جس کے بعد 4 فروی کی صبح فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16