Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191921
Published : 5/2/2018 11:36

جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما دہشتگردانہ حملہ میں جاں بحق

پاکستان میں بنوں کے علاقے غوریوالہ میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے رہنما جاں بحق ہوگئے۔

ولایت پورٹل:ایکسپریس نے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں  بنوں کے علاقے غوریوالہ میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے رہنما جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق بنوں کے علاقے غوریوالہ میں مسلح وہابی دہشت گردوں نے گھات لگا کر جماعت اسلامی بنوں کے رہنما ملک طفیل خان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ملک طفیل خان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملک طفیل خان گھرجارہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے وہابی دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کی۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15