Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191928
Published : 5/2/2018 17:20

بریکنگ نیوز:

اب عراق میں لانچ ہوا داعش کا نیا ورجن

عراق کی رضا کار فوج حشد الشعبی کے ایک اعلٰی عہدیدار کی اطلاع کے مطابق تقریباً دو ماہ سے عراق میں ایک نیا دہشتگرد ٹولہ اپنے وجود کا اظہار کررہا ہے کہ جس میں داعشی شکست خوردہ لشکر کے بعض باقی ماندہ عناصر اور کرد مافیاؤں سے وابستہ کچھ افراد دوبارہ عراقی عوام کا سکون چھین لینا چاہتے ہیں۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق داعش کی عبرتناک شکست کے بعد اب استعماری طاقتیں اس کے بچے کھچے چربہ کو دوبارہ میدان میں اتار چکی ہے۔
عراق کی رضا کار فوج حشد الشعبی کے ایک اعلٰی عہدیدار کی اطلاع کے مطابق تقریباً دو ماہ سے عراق میں ایک نیا دہشتگرد ٹولہ اپنے وجود کا اظہار کررہا ہے کہ جس میں داعشی شکست خوردہ لشکر کے بعض باقی ماندہ عناصر اور کرد مافیاؤں سے وابستہ کچھ افراد دوبارہ عراقی عوام کا سکون چھین لینا چاہتے ہیں۔
اس عہدیدار کی اطلاع کے مطابق یہ ٹولہ اپنے کو «اصحاب الرایات البیضاء» یا فدائی کہتا ہے،یعنی «سفید پرچموں والے»، اس ٹولہ کا پرچم سفید رنگ کا ہے جس پر شیر کی تصویر بنی ہوئی ہے۔
اس ٹولہ کا سب سے پہلا نشانہ عراق کا شمالی علاقہ صلاح الدین ہے اور یہ گروہ ابھی خفیہ تیاریوں میں مشغول ہے جس  کی صحیح تعداد کے متعلق عراقی میڈیا کے پاس ابھی کوئی دقیق اطلاع نہیں ہے۔
یاد رہے کہ عراق و شام میں داعش کی عبرتناک شکست کے بعد استعماری طاقتیں اس کے باقی ماندہ  عناصر کو مشرق وسطٰی میں اپنے مفاد کے حصول کے لئے لانچ کررہی ہے۔

tibyan



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15