Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191947
Published : 7/2/2018 7:37

ترکی کے ساتھ قربتیں مہنگی پڑیں گی:لبنانی وزیر اعظم کو سعودی عرب کی دھمکی

آل سعود نے لبنان کے وزیر اعظم کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعد حریری کو ترکی کے ساتھ روابط اور قربتوں کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

ولایت پورٹل:الاخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اپنے ایک پیغام میں لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعد حریری کو ترکی کے ساتھ روابط اور قربتوں کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا،خیال رہے کہ سعودی عرب سے واپسی کے بعد سعد حریری ترکی کے قریب ہوگئے ہیں اور اب سعودی عرب نے سعد حریری کو ترکی کیساتھ قربتوں پر سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ترکی کے ساتھ نزدیکی کا تاوان ادا کرنا پڑےگا،الاخبار کا کہنا ہے کہ کسی پر یہ بات اب پوشیدہ نہیں ہے کہ آل سعود نے سعد حریری کو دورہ سعودی عرب کے دوران استعفی دینے پر مجبور کیا تھا اور اسے گرفتار بھی کیا جبکہ  بعد میں فرانس اور امریکہ کی وساطت سے آزاد کیا گیا،الاخبار کے مطابق سعودی عرب کی سعد حریری کو حزب اللہ سے دور کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے اور سعودی عرب سے وطن واپسی کے بعد سعد حریری حزب اللہ کے مزید قریب ہوگئے ہیں کیونکہ حزب اللہ نے سعد حریری کی وطن واپسی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے لبنان کے وزیر اعظم کی سعودی عرب میں توہین کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی اور اسے لبنانی عوام کی توہین قرار دیا تھا۔
تسنیم



 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18