Tuesday - 2018 June 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191950
Published : 7/2/2018 8:19

خطہ میں عدم استحکام امریکہ کی گھناؤنی سازشوں کا نتیجہ:جنرل باقری

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سپہ سالار جنرل محمد باقری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ولایت پورٹل:جنرل باقری کا کہنا ہے کہ امریکہ سے خطے میں امن کی توقع رکھنا حماقت ہے کیونکہ امریکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرکے اپنی فوجی موجودگی کا جواز بنا رہا ہے اگر خطے میں امن و استحکام پیدا ہوجائے تو امریکہ اپنی فوجیں نکالنے کے لئے مجبور ہوجائے گا،جنرل باقری کا کہنا ہے کہ خطے کے تمام ممالک باہمی صلاح و مشورے سے خطے میں امن و استحکام پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،انھوں نے کہا کہ امریکہ نے جب دیکھا کہ عراق اور شام میں داعش کو شکست ہوگئی ہے اور عراقی اور شامی عوام اور حکومتوں نےداعش کے قبضہ سے اپنی سرزمین آزاد کرالی ہے، تواس نے داعش کو افغانستان منتقل کردیا،انھوں نے کہا کہ خطے میں امریکہ کی گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ بڑے پیمانے پر جاری ہے اور ایرانی قوم 22 بہمن کو متحد ہوکر امریکی سازشوں کے خلاف اور اسلامی نظام کی حمایت میں آواز بلند کرےگی۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 June 19