Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191951
Published : 7/2/2018 8:31

غرب اردن میں فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی بربریت

احمد نصر جرار کی شہادت کو صیہونی غاصبوں کے مقابلے میں اس شہید کی عظیم کامیابی ہے۔


ولایت پورٹل:غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں القسام بریگیڈ کے ایک مجاہد احمد جرار کی شہادت کی خبر کے اعلان کے بعد غرب اردن کے شمال میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شدّت اختیار کر گئی ہیں،فلسطینی ذرائع کے مطابق غرب اردن کے شمال میں واقع بیت ایل میں فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ اوران کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کئے جانے کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے۔صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی  مجاہد  کی شہادت کے بعد رام اللہ کے فلسطینیوں نے بیت ایل کی طرف مارچ کیا۔جہاد اسلامی فلسطین نے بھی صیہونیوں کے اس اقدام کے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے احمد نصر جرار کی شہادت کو صیہونی غاصبوں کے مقابلے میں اس شہید کی عظیم کامیابی قرار دیا ہے۔یہ فلسطینی مجاہد کل صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہوا۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11