دنیا کا سب سے بڑا بدعنوان ملک
دنیا میں ٹیکس چوری اور ٹیکس سے بچنے کیلئے محفوظ ٹھکانے کے بارے میں تحقیق کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ امریکہ اور سوئزرلینڈ دنیا کے سب سے زیادہ کرپٹ ملک ہیں۔
ولایت پورٹل:رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں ٹیکس چوری اور ٹیکس سے بچنے کیلئے محفوظ ٹھکانے کے بارے میں تحقیق کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ امریکہ اور سوئزرلینڈ دنیا کے سب سے زیادہ کرپٹ ملک ہیں۔دنیا میں ٹیکس چوری اور ٹیکس سے بچنے کیلئے محفوظ ٹھکانے سمجھے جانے والے ملکوں پر تحقیق کرنے والے برطانوی ادارے " ٹیکس جسٹس نیٹ ورک " نے اپنی حالیہ رپورٹ میں سوئزرلینڈ اور امریکہ کو دنیا کا کرپٹ ترین ملک قرار دےدیا ہے۔ فہرست میں تیسرے نمبر پر کیمین آئی لینڈ کا نام آتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ سوئزرلینڈ دنیا میں ٹیکس چوروں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنے والا ملکوں کا دادا، دنیا کا سب سے بڑا آف شور مالیاتی مرکز اور دنیا کا سب سے بڑا اور خفیہ ملک ہے۔
مہر