Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191953
Published : 7/2/2018 9:5

بابری مسجد کیس کی سپرم کورٹ میں کل سے ہوگی روزانہ سماعت

30ستمبر 2010 کو الہ آباد ہائی کورٹ کے لکھنؤ بنچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں یہ مقدمہ زیر التوا ہے جس پر کل سے سماعت شروع ہونے جارہی ہے۔

ولایت پورٹل:بابری مسجد، رام مندر مقدمہ میں اراضی کی ملکیت کے معاملے کی کل آٹھ فروری سے سپریم کورٹ میں روزانہ ہونے والی سماعت کے لئے متعلقہ فریقین کے وکلاء نے پوری تیاری کرلی ہے۔ 30ستمبر 2010 کو الہ آباد ہائی کورٹ کے لکھنؤ بنچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں یہ مقدمہ زیر التوا ہے۔ ہائی کورٹ نے متنازعہ اراضی کو تین حصوں میں تقسیم کرکے رام للا، سنی وقف بورڈ اور نرموہی اکھاڑہ کو برابر برابر دئے جانے کا حکم دیا تھا،اترپردیش شعیہ سنٹرل وقف بورڈ نے گذشتہ اگست میں سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کر کے متنازعہ زمین پر رام مندر تعمیر کرانے اور لکھنؤ کے کسی مسلم اکثریتی علاقے میں مسجد امن کی تعمیر کرانے کی درخواست کی تھی۔ سنی وقف بورڈ کے وکیل ظفر یاب جیلانی نے بتایا کہ روزانہ سماعت کے لئے ان کی تیاری مکمل ہے۔ اس سلسلے میں تین فروری کو اپنے فریق کے دیگر وکلاء کے ساتھ میٹنگ ہوچکی ہےاورآج شام کوایک بار پھر ہم میٹنگ کریں گے۔
اعتماد




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19