Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191954
Published : 7/2/2018 9:20

امریکی دفاعی بجٹ سے 80 کروڑ ڈالر غائب

امریکہ میں آڈٹ کرنے والی کمپنی ارنسٹ اینڈ ینگ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ڈیفنس لاجسٹک ایجںسی کے پاس کروڑوں ڈالر کے اخراجات کا حساب موجود نہیں ہے۔ایجنسی نے امریکی دفاعی بجٹ سے 80 کروڑ ڈالر کے غائب ہونے کا انکشاف کیا ہے۔


ولایت پورٹل:رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع کی ڈیفنس لاجسٹک ایجنسی  کے پاس 80 کروڑ ڈالر کے اخراجات کا حساب نہیں مل سکا اس طرح امریکی دفاعی بجٹ سے 80 کروڑ ڈالر کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں آڈٹ کرنے والی کمپنی ارنسٹ اینڈ ینگ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ڈیفنس لاجسٹک ایجںسی کے پاس کروڑوں ڈالر کے اخراجات کا حساب موجود نہیں ہے۔ جن رقوم کا حساب نہیں ملا ہے ان میں سے 46 کروڑ ڈالر سے زیادہ فوجی کور انجینیئرز کے تعمیری پروجیکٹس میں استعمال ہوئے جب کہ ڈی ایل اے 10 کروڑ ڈالر کے کمپیوٹر سسٹم سمیت مجموعی طور پر 80 کروڑ کی رقم کا حساب کتاب پیش کرنے میں ناکام رہی،ڈیفنس لاجسٹک ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم آڈٹ کمپنی کی رپورٹ سے متفق ہیں اور اعتراف کرتے ہیں کہ ہم سے مخصوص تعمیری پروجیکٹس کے تحت اپنے اخراجات کا حساب رکھنے میں کوتاہی ہوئی ہے تاہم یہ کہنا غلط ہے کہ ہمارے پاس حساب موجود ہی نہیں، ہمارے پاس اصل ملکیت یا اس سے متعلق فنڈنگ کا حساب موجود ہوگا،واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیفنس لاجسٹک ایجنسی کا سالانہ بجٹ 40 ارب ڈالر ہے اور یہ پینٹاگون کی وسیع ترین ایجنسیوں میں سے ایک ہے جس میں 25 ہزار افراد کام کرتے ہیں۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24