Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191996
Published : 10/2/2018 16:37

انصار اللہ کے ترجمان کی ظریف سے ملاقات؛یمن میں فوری جنگ بندی اور امداد رسانی پر تاکید

ایران کے وزیر خارجہ نے بھی یمن کی تازہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی اتحاد سے فوراً جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، ساتھ ہی یمن کے بحران کو ختم کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے ہر ممکن مدد کا بھروسہ دلایا ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے آج ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے تہران میں ملاقات کی ہے۔
انصار اللہ کے ترجمان نے اس ملاقات کے دوران یمن کی موجودہ صورتحال خصوصاً اس ملک میں انسانی المیہ کی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے بھی یمن کی تازہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی اتحاد سے فوراً جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، ساتھ ہی یمن کے بحران کو ختم کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے ہر ممکن مدد کا بھروسہ دلاتے ہوئے عالمی برادری سے یمن کے بحران کو ختم کرنے اور انسانی ضیاع کی روک تھام کے لئے بشر دوستانہ امداد کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15