Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192001
Published : 10/2/2018 17:18

ہم اسرائیلی جارحیت کے خلاف؛شام کے ساتھ کھڑے ہیں: حماس

فلسطینی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے معروف رہنما اسماعیل رضوان نے صہیونی ریاست اسرائیل کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اسرائیلی جارحیت کے مقابل شام کے ساتھ کھڑی ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق فلسطینی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے معروف رہنما اسماعیل رضوان نے صہیونی ریاست اسرائیل کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اسرائیلی جارحیت کے مقابل شام کے ساتھ کھڑی ہے۔
حماس کے اس رہنما نے شام میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شامی عوام اور وہاں کی حکومت کی حمایت کے تئیں حماس کے موقف کا اظہار کیا ہے۔
حماس کے اس لیڈر نے فلسطینی قوم کو اسرائیل کے مقابل متحد ہونے کی بھی دعوت دی ہے چونکہ اتحاد و یکجہتی ہی کے سبب کوئی قوم کسی ظالم سے نجات پاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ آج صبح اسرائیلی طیاروں نے شامی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دمشق کے اطراف کے کئی علاقوں پر بمباری کی ہے چونکہ جولان کی پہاڑیوں کے فراز پر کئی دن پہلے شامی فوج نے ایک اسرائیلی جنگی طیارے  اف-16 کو نابود کردیا تھا،لہذا اسرائیل شام سے اپنا بدلہ لینے کے لئے یہ کاروائی کررہا ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20