Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192004
Published : 10/2/2018 18:2

شام کے تئیں اسرائیلی سازش پورے مقاومت بلاک کے خلاف جنگ کا نقارہ سمجھی جائے گی: شام

شامی فوج کے اس ریٹائرٹ جنرل نے اسرائیل کے غاصب حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شامی سرحدوں کی خلاف ورزی اسے مہنگی پڑسکتی ہے چونکہ شام سے جنگ پورے مقاومت بلاک سے جنگ کا نقارہ سمجھا جائے گا لہذا اسرائیل دہشتگردوں کی حمایت چھوڑ امن کا دامن تھام لے۔

ولایت پورٹل: شامی فوج کے مشیر جنرل ہیثم خلیل نے جولان کی پہاڑیوں پر ایک اسرائیلی جنگی طیارے کی نابودی کو غاصب اسرائیل کے لئے خطرے کی گھنٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوں تو شامی فوج کے ہاتھوں کئی بار اسرائیلی طیارے مار گرائے جاتے رہے لیکن یہ پہلی بار ہے کہ جب اسرائیلی حکومت نے کھل کر اس نابودی کا اپنے منھ اعتراف کیا ہے۔
شامی فوج کے اس ریٹائرڈ جنرل نے اسرائیل کی جارحانہ پسند پالیسی کو برملا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا وجود پورے خطہ کے لئے ظلم کا سنبل بن چکا ہے لہذا اسے ہوشیار رہنا چاہیئے
انھوں نے اسرائیلی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام نے فوجی صنعت میں خاطر خواہ ترقی کرلی ہے اور ہم کسی غیر کی مدد کے بغیر بھی اسرائیل کو منھ توڑ جواب دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔
ہیثم خلیل نے خطہ میں اسرائیلی سازشی جال کے بارے میں بیان کرتے ہوئے اظہار کیا ہے کہ اسرائیل نے شام میں تخریب کے لئے ہمشہ دہشتگردوں کی حمایت کی ہے لیکن اب وقت بدل چکا ہے اب شام وہ شام نہیں رہا کہ جس پر جب چاہے کوئی حملہ کربیٹھے۔
شامی فوج کے اس ریٹائرٹ جنرل نے اسرائیل کے غاصب حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شامی سرحدوں کی خلاف ورزی اسے مہنگی پڑسکتی ہے چونکہ شام سے جنگ پورے مقاومت بلاک سے جنگ کا نقارہ سمجھا جائے گا لہذا اسرائیل دہشتگردوں کی حمایت چھوڑ امن کا دامن تھام لے۔

 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15