Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192007
Published : 11/2/2018 10:28

امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہا ہے پورا ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان ریلیاں نکالی جارہی ہیں ایران کی فضائیں ،ایک بار پھر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔


ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان ریلیاں نکالی جارہی ہیں ایران کی فضائیں ,ایک بار پھر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔ بہمن کا مہینہ در حقیقت اسلام، قرآن ، مسلمانوں اور مستضعفوں کی عزت و وقار کا مہینہ ہے یہ مہینہ امریکہ نواز بادشاہوں کی بادشاہت کے خاتمہ کا مہینہ ہے یہ مہینہ استقلال، آزادی اور استقامت کا مہینہ ہے اس مہینہ میں انقلاب اسلامی کے شجرہ طیبہ کو عظیم اور تاریخی کامیابی نصیب ہوئی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں 22 بہمن انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ ایران بھر میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 39 ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کے ساتھ منائی جارہی ہے۔  ایران کی فضائیں ایک بار پھر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔ انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پرایران میں ہزار ملکی اور غیر ملکی  نامہ نگار خبریں نشر کرنے کے لئےموجود ہیں۔ تہران کی عظيم الشان ریلی میں عوام مختلف راستوں اور سمتوں سے آزادی اسکوائر کی جانب رواں دواں ہیں۔ تہران کی عظیم الشان ریلی میں عوام کے ہمراہ اعلی سول اور فوجی حکام کی شرکت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تہران کے آزادی اسکوائر پر صدر حسن روحانی عوام کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کریں گے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15