Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192008
Published : 11/2/2018 11:38

شامی فوج کا اسرائیل کو دندان شکن جواب

شامی فورسز نے اسرائیل کے ایف 16 جنگی طیارے کو سرنگوں کرنے کے بعد اسرائیل کےدوسرے جنگی جہاز ایف 15 کو بھی نشانہ بنایا ہے جو ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگیا۔


ولایت پورٹل:العربیہ کی رپورٹ کے مطابق شامی فورسز نے اسرائیل کے ایف 16 جنگی طیارے کو سرنگوں کرنے کے بعد اسرائیل کےدوسرے جنگی جہاز ایف 15  کو بھی نشانہ بنایا ہے جو ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگیا،العربیہ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیارہ ایف 15 نشانہ بننے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگیا۔ اسرائیلی فوج نے ایف 16 طیارے کے سرنگوں ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے کو اینٹی ایئر کرافٹ فائر کے ذریعہ گرایا گیا ہے،اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا ایف 16 جیٹ طیارہ شامی علاقے میں بمباری میں مصروف تھا کہ اسی دوران اسے ایک اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سے نشانہ بنایا گيا جس کے نتیجے میں طیارہ تباہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق شام نے پہلی بار اسرائیلی جارحیت کا عملی طور پر جواب دیا ہے جس کے بعد اسرائیل پر لرزہ طاری ہوگیا ہے۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20