Saturday - 2018 June 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192009
Published : 11/2/2018 11:45

میزائلی پروگرام پر کوئی بات چیت نہیں:سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ میزائلی پروگرام پر کسی بھی ملک سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی.

ولایت پورٹل:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے عشرہ فجر کی تقریبات میں شرکت کے لئے ایران آئے ہوئے غیرملکی مہمانوں کی کانفرنس کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ میزائلی توانائی اور صلاحیت ایران کی دفاعی طاقت کا ایک حصہ ہے اور اس بارے میں کسی سے بھی بات چیت نہیں ہوسکتی،ان کا کہنا تھا کہ یورپی ملکوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ ایٹمی معاہدے کا ایران کی میزائلی توانائی سے کوئی تعلق نہیں ہے اورہم اپنی توانائی کو فروغ دینے کے لئے مکمل تہیہ کئے ہوئے ہیں،جنرل سلامی نے کہاکہ شام میں امریکا کی فوجی موجودگی غیر قانونی ہے اور یقینی طور پر امریکا کو شکست ہوگی -
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 June 23