Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192013
Published : 12/2/2018 7:8

روس میں مسافربردار طیار گر کرتباہ؛71 افراد ہلاک

ماسکو سے 80 کلومیٹردورعلاقے آرگنووو میں کہیں گرکر تباہ ہوگیا جس کے بعد کسی مسافر کے بچنے کی کوئی امید نہیں۔


ولایت پورٹل:روس کی ایئرلائنرکمپنی سیراٹوو کا ایک چھوٹا طیارہ اے این 148 ٹیک آف کے فوری بعد ہی راڈار سے غائب ہوگیا، طیارے میں عملے سمیت 71 افراد سوار تھے،طیارہ اورل کے شہر اورسک سے پرواز کررہا تھا،اورسک ایئرپورٹ کے عملے نے بتایا کہ حادثے کے بعد کسی مسافر کے بچنے کی کوئی امید نہیں۔ دیگر ذرائع کے مطابق طیارہ ماسکو سے 80 کلومیٹردور ایک علاقے آرگنووو میں کہیں گرکر تباہ ہوا،ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ پرواز کے صرف دو منٹ بعد ہی مسافر طیارہ راڈار سے اوجھل ہوگیا،واضح رہے کہ 2015 میں سیراٹوو ایئرلائن کی خلاف ضابطہ پروازوں اور کاک پٹ میں غیرمتعلقہ عملے کو بٹھانے پر اس کا بین الاقوامی پرواز کا لائسنس معطل کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ایئرلائن صرف روس میں ہی کام کررہی تھی اور اس کی زیادہ تر پروازیں جارجیا اور آرمینیا کے درمیان ہی جاری رہی تھیں۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19