Saturday - 2018 June 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192036
Published : 13/2/2018 5:53

صیہونیوں کی بوکھلاہٹ؛اینٹی میزائل سسٹم نصب کرنا شروع

شامی فوج کے ہاتھوں اسرائیل کا ایف سولہ جنگی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد صیہونی فوج نے لبنان اور شام کی سرحدوں کے قریب آئرن ڈوم اینٹی میزائل سسٹم نصب کرنا شروع کر دیا۔

ولایت پورٹل:العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے آئرن ڈوم اینٹی میزائل سسٹم مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں پر ابوالندی کے علاقے میں نصب کیا ہے،خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اسی مقام پر صیہونی حکومت نے ایک فیلڈ ہاسپٹل بھی بنا رکھا ہے جہاں شام میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا علاج کیا جاتا ہے- صیہونی حکومت نے شام کے بحران کے آغاز سے ہی ہمیشہ دہشت گردوں کی حمایت کی ہے اور زخمی دہشت گردوں کا علاج و معالجہ کیا ہے جبکہ میدان جنگ میں دہشت گردوں کی مدد کرنے کے لئے اس نے شام میں فضائی اور میزائلی حملے بھی کئے ہیں،خبروں میں کہا گیا ہے کہ اب تک تین ہزار سے زائد دہشت گردوں کا صیہونی حکومت کے اسپتالوں میں علاج ہو چکا ہے اور صیہونی حکومت  کے وزیراعظم نتن یاہو نے بعض زخمی دہشت گردوں کی عیادت بھی کی ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 June 23