Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192037
Published : 13/2/2018 6:2

پاکستان میں گیس ہیٹر کی وجہ سے 7 افراد لقمۂ اجل

پاکستان میں مری کے علاقہ کشمیری بازار موہڑہ عیسوال میں گیس ہیٹر جلاکر سونے والے دلہا دلہن سمیت 7 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ولایت پورٹل:ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مری کے علاقہ کشمیری بازار موہڑہ عیسوال میں گیس ہیٹر جلاکر سونے والے دلہا دلہن سمیت 7 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مری کے علاقے کشمیری بازار موہڑہ عیسوال میں شوکت عرف شوکی کی کل رات ہی شادی ہوئی تھی۔ آج اس کا ولیمہ تھا اور اسے نئی زندگی کی شروعات کرنا تھی لیکن اجل نے اسے مہلت نہیں دی اور نئی زندگی کا آغاز سے پہلے ہی وہ چل بسا۔ پولیس کے مطابق مری میں برفباری جاری ہے اور شدید سردی کی وجہ سے دلہا دلہن گیس ہیٹر جلا کر سوئے لیکن کمرے میں ہوا کا گزر نہ ہونے کی وجہ سے صبح سویرے مردہ حالت میں پائے گئے۔ صبح گھر والوں نے دروازہ کھٹکٹکایا تو اندر سے کوئی جواب نہ آیا۔ تشویش کا شکار گھر والوں نے دروازہ توڑا تو اندر سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں ملیں۔ اہل خانہ نے انہیں اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوگئی۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18