Saturday - 2018 June 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192040
Published : 13/2/2018 8:22

بچوں کو جنگ میں ڈھکیلنے کے خلاف یونیسیف کا انتباہ

مختلف ممالک میں پچھلے ایک سال میں ڈھائی لاکھ بچےسے زائد کمسن بچوں کو جنگ میں ڈھکیلا گیا ہےجس میں افریقی ممالک پیش پیش ہیں ۔

ولایت پورٹل:یونیسیف نے کمسن بچوں کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کے خلاف منائے جانے والے عالمی دن کی مناسبت سے شائع ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ  مختلف ممالک میں پچھلےایک سال میں ڈھائی لاکھ بچےسے زائد کمسن بچوں کو جنگ میں ڈھکیلا گیا ہےجس میں افریقی  ممالک پیش پیش ہیں  اس لیے کہ ان ممالک میں ہونے والی جنگوں میں شرکت کرنے والے مسلح افراد میں ایک تہائی بچے ہیں  ، رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ بچوں کےہاتھ میں اسلحہ دیے جانے کے علاوہ ان سے جاسوسی  بھی کروئی جاتی ہے اور بلکہ اس سے بھی بڑھ کر خود کش حملوں کے لیے انھیں ہی بھینٹ چڑھایا جاتا ہے ، مغربی سوڈان میں چار سال سے جاری خانہ جنگی میں بھی قابل ذکر تعداد بچوں کی ہے اس کے علاوہ پچھلے ایک سال میں نائیجیریا اور کامروان میں دہشتگرد تنظیم بوکوحرام  کے ہاتھوں  ایک سو پینتیس بچے دہشتگردانہ کاروائیاں کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 June 23