Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192057
Published : 13/2/2018 20:18

اسلامی جمہوریہ میں شیعہ اور سنی ہر محاذ پر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں: رہبر انقلاب

رہبر انقلاب نے اس ملاقات میں فرمایا: اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے ایران کی حکومتوں نے اکثر اس خطہ کے لوگوں سے بے اعتنائی کا اظہار کیا جس کے سبب وہاں کے لوگوں کی مخفی صلاحتیں ظاہر نہ ہوسکیں لیکن اسلامی انقلاب کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے انہیں ان کے جائز حقوق دیئے اور انہیں دوسرے شہریوں کی طرح تمام مراعات فراہم کیں۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق ایران کے اسلامی انقلاب کے لئے اپنی جان کی بازی لگانے والے سیستان اور بلوچستان کے شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والے ایک اعزازی پروگرام کے بانیوں نے رہبر انقلاب سے ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں اسلامی انقلاب کے رہبر حکیم  حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے سیستان و بلوچستان کے عوام کی  نسبت اپنے عمیق لگاؤ اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے اس خطہ کے لوگوں کو بے نظیر اور وفا شعار قرار دیتے ہوئے کہا کہ: اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے ایران کی حکومتوں نے اکثر اس خطہ کے لوگوں سے بے اعتنائی کا  اظہار کیا جس کے سبب وہاں کے لوگوں کی مخفی صلاحتیں ظاہر نہ ہوسکیں لیکن اسلامی انقلاب کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے انہیں ان کے جائز حقوق دیئے اور انہیں دوسرے شہریوں کی طرح تمام مراعات فراہم کیں۔
رہبر انقلاب نے اس خطہ میں سر انجام پانے والی خدمات کو عوام اور نظام کے درمیان محبت کی علامت قرار دیتے ہوئے وہاں کے ذمہ داروں کو اس خطہ کو مزید بہتر بنانے اور عوام کی مشکلات حل کرنے پر بھی تاکید فرمائی۔
رہبر معظم نے سیستان و بلوچستان کو ایران کے دیگر صوبوں کی طرح اسلامی اتحاد و یکجہتی اور شعیہ و سنی برادری کا مظہر قرار دیتے ہوئے فرمایا: دفاع مقدس کے دوران ایک سنی جوان کا اسلامی نظام کے لئے شہید ہوجانا اور اسی طرح ایک سنی عالم کا اسلامی انقلاب کا دفاع کرنے کی خاطر ضد انقلاب عناصر کے ہاتھوں قتل کردیا جانا یہ سب وہ چیزیں ہیں جو دنیا کو یہ بتلانے کے لئے کافی ہیں کہ اسلامی جمہوریہ میں شیعہ اور سنی آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ اور دشمن کے مقابل ہرمحاذ پر کندھے سے کندھا ملائے کھڑے ہیں۔
اس ملاقات کے دوران رہبر انقلاب نے شہداء کی فداکاری اور ایثار کو ایمان کا مستحکم قلع بتاتے ہوئے تاکید فرمائی کہ اگر شہداء کی قربانیاں نہ ہوتیں تو آج اس نظام میں ایمانداری اور اسلامی احکام کے نفاذ کا عمل سر انجام  ہی نہیں پاتا۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15