Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192061
Published : 14/2/2018 11:45

امریکہ کی طرف سے پاکستان پر دہشتگردوں کے ساتھ نرمی برتنے کا الزام

امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ ڈین کوٹس نے کہا ہے کہ پاکستان تاحال دہشتگردوں کے خلاف نرمی سے پیش آرہا ہے۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ ڈین کوٹس نے کہا ہے کہ پاکستان تاحال دہشتگردوں کے خلاف نرمی سے پیش آرہا ہے،اطلاعات کے مطابق سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ ڈین کوٹس کا کہنا تھا کہ  پاکستانی  فوج اگرچہ انسداددہشت گردی کے لیے امریکہ سے تعاون کررہی ہے تاہم  وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف نرم رویہ اپنائے ہوئے ہے جب کہ امریکہ کی جانب سے بار بار ڈومور کے مطالبے کے باوجود پاک فوج صرف اور صرف حقانی نیٹ ورک اور طالبان دہشت گردوں کے خلاف سختی سے پیش آرہی ہے،ڈین کوٹس نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی سرزمین پر موجود دہشت گرد محفوظ ٹھکانوں کا فائدہ اٹھاکر مسلسل ہندوستان  اور افغانستان پر  حملے کررہے ہیں جس سے  امریکی مفادات کو خطرات درپیش ہیں،انٹیلی جنس سربراہ نے کہا کہ  امریکا کی جانب سے بار ہا درخواست  کے ردعمل میں پاک فوج نے طالبان اور ان سے وابستہ شدت پسند گروپوں کے خلاف سخت کارروائیاں کیں تاہم پاکستان کی جانب سے اب تک جو بھی اقدامات کیے گئے وہ ان دہشت گرد گروپوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے نظر نہیں آتے، اسی بنا پر پاکستانی اقدامات کے دیرپا اثرات مرتب نہیں ہورہے۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17