Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192073
Published : 14/2/2018 19:37

حضرت فاطمہ(س) کی اپنے والد سے ہمدردی

ہاے بابا! آپ کی اس مصیبت پر افسوس ہے۔ اے اللہ کے حبیب اے دلوں کے محبوب !آپ کے علاوہ فقیروں، ناداروں اور سفر میں لاچار ہو جانے والوں کا سرپرست کون ہے؟ اے بلال! حسن و حسین سے کہہ دو کہ وہ اس شخص کے سامنے کھڑے ہو جائیں تاکہ وہ ان سے قصاص لے لے اور اس شخص کو رسول(ص) کواذیت نہ پہنچانے دیں۔

ولایت پورٹل: رسول اکرم(ص) اپنی زندگی کے آخری دنوں میں منبر پر تشریف لے گئے اور فرمایا:جس کا مجھ پر کوئی حق و قرض ہے وہ مجھ سے طلب کر لے۔
اسی وقت بلال نے مدینہ کے کوچوں میں یہ ندا کی:«هذَا مُحَمَّدٌ یُعْطِی الْقِصَاصَ مِنْ نَفْسِهِ قَبْلَ یَوْمِ الْقِیَامَة»۔
اے لوگو: یہ محمد بن عبداللہ ہیں جو قیامت سے پہلے قصاص دینا چاہتے ہیں جس شخص کا ان پر کوئی حق ہو وہ آکر طلب کر لے۔
ایک شخص اٹھا اور کہنے لگا:اے اللہ کے رسول ! جس وقت آپ جنگ بدر میں جانبازوں کی صفوں کو منظم کر رہے تھے اس وقت آپ نے میرے شکم پر ایک کوڑا مارا تھا۔
رسول اکرم(ص) نے فرمایا: اپنا قصاص لے لو۔ اس شخص نے کہا: وہی کوڑا مجھے دیا جائے۔
رسول اکرم(ص)نے بلال سے فرمایا: فاطمہ(س) گے گھر سے وہی کوڑا لاؤ جو جنگ کے زمانہ میں میرے پاس تھا۔
فاطمہ زہرا(س) نے دریافت کیا:
قَالَتْ: یَاِ بلَالُ ! مَایَصْنَعُ وَالِدِیْ بِالْقَضِیْبِ وَلَیْسَ هذَا یَوْمَ الْقَضِیْبِ
(لَمَااَخْبَرَ بِلَالُ مَاوَقَعَ قَالَتْ:) وَاغَمَّاہُ لِغَمِّکَ یَااَبَتَاہُ مَنْ لِلْفَقَراءِ وَالْمَسَاکِیْنِ وَابْنِ السَّبِیْلِ یَاحَبِیْبَ اللہِ وَحَبِیْبَ الْقُلُوْبِ ۔
یَا بِلاٰلُ! فَقُلْ لِلْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ یَقُوْمَانِ اِلٰی هَذَاالرَّجُلِ فَیَقْتَص مِنْهمَاوَلَا یَدَعَانِهِ  یَقْتَصُّ مِنْ رَسُوْلِ اللہِ۔(امالی شیخ صدوق،ح۶۔ بحار الانوار،ج۲۲،ص۵۰۸
اے بلال! اس کوڑے کو، جو کہ جنگ بدر کے زمانہ میں بابا کے پاس تھا اسے کیا کریں گے؟ اب تو جنگ کا زمانہ نہیں ہے!
جب بلال نے واقعہ بیان کیا تو فاطمہ زہرا(س) رونے لگیں اور کہنے لگیں:
ہاے بابا! آپ کی اس مصیبت پر افسوس ہے۔ اے اللہ کے حبیب اے دلوں کے محبوب !آپ کے علاوہ فقیروں، ناداروں اور سفر میں لاچار ہو جانے والوں کا سرپرست کون ہے؟
اے بلال! حسن و حسین سے کہہ دو کہ وہ اس شخص کے سامنے کھڑے ہو جائیں تاکہ وہ ان سے قصاص لے لے اور اس شخص کو رسول(ص) کواذیت نہ پہنچانے دیں۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23