Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192077
Published : 15/2/2018 6:32

سوشل میڈیا پر ہمارا کوئی پیج،ویب سائٹ یا چینل نہیں:سپاہ قدس

سپاہ پاسداران کی قدس بریگیڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس فورس کا سوشل میڈیا پر کوئی چینل، گروپ، پیج یا نیوز سائٹ موجود نہیں ہے۔


ولایت پورٹل:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے سوشل میڈیا پر چینلز اور پیجز کی فعالیت کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس بریگیڈ کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ اس فورس کا سوشل میڈیا پر کسی قسم کا کوئی چینل، پیج یا نیوز سائٹ موجود نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ بعض محب وطن ایرانی قدس بریگیڈ کے مختلف عناوین یا اس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کا نام سوشل میڈیا پر اپنے چینلز یا پیجز کیلئے استعمال کرتے ہیں جو ان کی اس فورس کیساتھ محبت پر دلالت کرتی ہے جس سے ان چینلز کے ممبران کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے،قدس بریگیڈ کے اس عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ان پیجز، گروپس یا چینلز جن میں سے اکثر ٹیلیگرام پر موجود ہیں، کا قدس بریگیڈ کیساتھ کسی قسم کا رسمی یا غیر رسمی تعلق نہیں ہے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15