Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192078
Published : 15/2/2018 6:47

کشمیر میں لگاتار بارش اور برفباری سے عام زندگی متأثر

مسلسل بارشوں اور برفباری کی وجہ سے وادی کشمیر کا مسلسل تیسرے رو ز بھی باقی ماندہ دنیا سے زمینی رابط منقطع ہو کر رہ گیا ہے۔


ولایت پورٹل:تین دن سے لگاتار بارشوں اور برفباری کی وجہ سے سرینگر۔جموں شاہراہ کے مختلف مقامات پر پسیاں اور چٹانیں گر نے سے رکاوٹیں پیدا ہوگئی ہیں ،جس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک پر روک  دی گئی،ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر پنچال کے  گردونواح میں  آئندہ36 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں اور برفباری کا امکان ہے،اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر کو باقی ماندہ دنیا سے جوڑنے والی300 کلومیٹر طویل سری نگر۔جموں شاہراہ بھاری لینڈ سلائیڈنگ (تودے گرنے) کی وجہ سے کل تک  مسلسل تیسرے دن بھی بند تھی،تفصیلات کے مطابق شاہراہ کے مختلف مقامات پر سینکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جن میں مسافر گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ کچھ مسافر گاڑی چھوڑ کر پیدل ہی ان متاثرہ مقامات سے اپنے مستقر کیلئے روانہ ہوگئے۔ ٹریفک پولیس کے ایک افسر نے بتایا' منگل کو دوپہر بعد موسم کے بہتر ہونے ،برفباری اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ مقامات کو درست کرنے کے بعد ہم نے گاڑیوں کی نقل و حرکت کی اجازت دی تھی لیکن پنتھال اور انوکھاپال میں تازہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت دوبارہ روک دی گئی ۔
اعتماد



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18