Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192079
Published : 15/2/2018 7:41

حز ب اللہ لبنان کی سیاست کا اہم حصہ ہے:امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ نے Rex Tilersonنے کہا ہے کہ امریکی حکومت حزب اللہ کو لبنان کی سیاست کا حصہ سمجھتی ہے ۔


ولایت پورٹل: امریکی وزیر خارجہ Rex Tilerson نے اپنے لبنان دورہ سے پہلے اردن میں ایک پریس کانفرانس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم ایسے لبنا ن کی حمایت کرتے ہیں جس میں بیرونی ممالک کی دخل اندازی نہ ہو اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ حزب اللہ ایران  کی حمایت یافتہ تنظیم  ہے  جو اس ملک کے مستقبل کے لیے اچھا نہیں ہے ، Rex Tilerson نے مزید کہا کہ حزب اللہ وہ واحد تنظیم ہے جس نے اس ملک میں خانہ جنگی کے باوجود خود کو غیر مسلح نہیں کیا نیز یہ لبنان کی حکومت میں بھی شامل ہے  اس سے بھی بڑھ کر تعجب یہ ہے کہ ہم نے اس تنظیم کو دہشتگرد بھی قرار دیا اور اس پر پابندیاں بھی لگائیں لیکن اس سے باوجود اس نے  خطہ میں جاری تناؤ خاص طور پر شام کی جنگ میں اہم کردار ادا کیا، یاد رہے کہ امریکہ نے کچھ ہی دن پہلے حزب اللہ کے چھ عہدہ داروں اور سات تجارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کی  ہے ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11