Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192080
Published : 15/2/2018 7:52

امریکہ کے ایک اسکول میں فائرنگ؛17 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ میں ایک ہائی سکول میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔


ولایت پورٹل:امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ میں ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے ایک متشبہ شخص کو گرفتار کیا ہے،فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کی شناخت 19 سالہ نکولوس کروز کے نام سے ہوئی ہے جو اسی اسکول کا سابق طالب ہےاور اس کو اسکول سے نکالا گیا تھا،قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے مقامی چینل سی بی ایس کو بتایا کہ ملزم نے فائرنگ کرنے سے پہلے فائر الارم بجایا جس سے افراتفری پیدا ہوئی،بروارڈ کاونٹی شیرف اسکاٹ اسرائیل نے صحافیوں کو بتایا کہ نکلولوس کروز نے ایک رائفل استعمال کیا اور اس کے پاس ’لاتعداد میگزینز‘ تھے،ان کا کہنا تھا کہ اس نے اسکول کے باہر سے فائرنگ کرنا شروع کی جہاں تین افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے بعد وہ عمارت میں داخل ہوا اور مزید 12 افراد کو ہلاک کیا،مزید دو افراد کی موت ہسپتال میں ہوئی۔
بی بی سی





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14