Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192096
Published : 15/2/2018 18:48

نریندر مودی کی دعوت پر ایرانی صدر پہونچے ہندوستان

ایرانی صدر کی استقبالیہ تقریب سنیچر کے دن دہلی میں منعقد ہوگی جس میں ہندوستانی صدر اور وزیر اعظم سمیت دیگر وزراء شرکت کریں گے کہ جہاں دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدے انجام پانے کی توقع ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق اسلامیہ جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی ابھی کچھ دیر پہلے اپنے تین روزہ دورہ پر آندھرا پردیش کی راجداھانی حیدر آباد پہونچ چکے ہیں۔
ایرانی صدر کا یہ دورہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی رسمی دعوت پر انجام پایا ہے کہ جس میں دونوں ممالک کے درمیان  بہت سے سیاسی اور اقتصادی معاہدات ہونے کی توقع ہے۔
ایرانی صدر نے اپنے دورہ کا آغاز ہندوستان کے معروف تہذیبی شہر حیدرآباد سے کیا ہے کہ جہاں وہ جنوبی ہند کے علماء اور کئی مذہبی  اور ثقافتی اداروں  کے سربراہوں نیز اس شہر میں مقیم ایرانی اسٹوڈنٹس سے بھی  ملاقات کریں گے۔
ایرانی صدر کی استقبالیہ تقریب سنیچر کے دن دہلی میں منعقد ہوگی جس میں ہندوستانی صدر اور وزیر اعظم سمیت دیگر وزراء شرکت کریں گے کہ جہاں دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدے انجام پانے کی توقع ہے۔
ساتھ ہی ایرانی صدر  کا ہندوستان کے مختلف دانشوروں کے ساتھ بھی گفتگو کا سلسلہ رہے گا۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21