Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192099
Published : 16/2/2018 11:44

شہید عماد مغنیہ دشمنوں پر رعب اور دوستوں کے شوق کا نام تھا:جنرل قاسم سلیمانی

شہید عماد مغنیہ کا نام ، دشمن کے لئے رعب و دبدبہ اور وحشت کا باعث اور دوستوں کے لئے شوق و نشاط کا موجب تھے۔


ولایت پورٹل:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بیت المقدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے شہید عماد مغنیہ کی شہادت کی دسویں برسی کے موقع پر شہید سے اظہار عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ شہید عماد مغنیہ کا نام ، دشمن کے لئے رعب و دبدبہ اور وحشت کا باعث  اور دوستوں کے لئے شوق و نشاط کا موجب تھا،جنرل سلیمانی نے کہا کہ شہید عماد مغنیہ نے پہلے اپنا نام مختار انتخاب کیا لیکن بعد میں انھوں نے اپنا نام رضوان رکھ لیا اور سرانجام رضوان الہی سے ملحق ہوگئے،واضح رہے کہ شہید عماد مغنیہ کا شمار حزب اللہ کے بہادر اور جاں بہ کف سپوتوں میں ہوتا تھا اور ان کی بہادری، شجاعت، دلیری اور چند خطرناک آپریشنز میں کامیابی کے بعد انہیں حزب اللہ کی بلند پایہ شخصیات کی حفاظت کرنے والے گارڈز کا کمانڈر بنا دیا گیا،شہید عماد مغنیہ کو گیارہ فروری 2009 کو شام کے علاقے کفر سوسہ میں نشانہ بنایا گیا،موساد کا ایک اعلیٰ افسر یوسی کوھن جسے دہشتگردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ کہا جاتا ہے، شہید عماد مغنیہ کو قتل کرنے والی ٹیم کا انچارج تھا۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21