Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192105
Published : 17/2/2018 4:39

ہمارا باہمی اتحاد ہماری طاقت اور قدرت کا مظہر ہے:خطیب جمعہ تہران

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے 22 بہمن کی عظیم ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے عمل اور ذمہ داری کے میدان میں حکام پر سبقت اور پیشقدمی حاصل کرلی ہے۔


ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسن ابو ترابی کی امامت میں منعقد ہوئی ۔ جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ۔ حجۃ الاسلام ابوترابی کو رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حال ہی میں تہران کا عارضی امام جمعہ مقرر کیا ہے۔ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسن ابو ترابی نے آج تہران میں پہلی بار نماز جمعہ کی امامت کے فرائض انجام دیئے ۔ خطیب جمعہ نے اس سال انقلاب اسلامی کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گویا عوام نے عمل اور ذمہ داری کے میدان میں حکام پر سبقت اور پیشقدمی حاصل کرلی ہے،انھوں نے کہا کہ وہ خدا جس نے خرم شہر کو آزاد کیا اسی خدا نے عوام کے دلوں کو باہم جوڑ رکھا ہے اور عوام انقلاب اسلامی کی حمایت اور پشتپناہی جاری ر کھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے حکام پر زوردیا کہ وہ عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنی تمام توانائیوں سے استفادہ کریں،حجۃ الاسلام ابوترابی نے باہمی اتحاد اور یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا باہمی اتحاد ہماری طاقت اور قدرت کا مظہر ہے۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15