Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192106
Published : 17/2/2018 4:50

دہشتگردی سے لڑنے کا ڈھونگ رچانا امریکہ کا وطیرہ ہے:علامہ راجہ ناصر عباس

مشرق وسطٰی میں داعش کی شکست کے بعد امریکہ اپنے بچے کھچے ہوئے دہشت گردوں کے لئے نیا محاذ ڈھونڈ رہا ہے۔


ولایت پورٹل:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں آزاد ریاستوں پر عالمی قوانین کے برخلاف امریکی اقدامات نے دنیا کا امن برباد کر رکھا ہے، اپنے عزائم کی تکمیل کے لئے دہشت گرد گروہوں کی پرورش کرنا اور پھر ان سے لڑنے کا ڈھونگ رچا کر آزاد ریاستوں میں فوجی مداخلت کرنا، اس کا وطیرہ بن چکا ہے،انہوں نے کہا کہ مشرق وسطٰی میں داعش کی شکست کے بعد امریکہ اپنے بچے کھچے ہوئے دہشت گردوں کے لئے نیا محاذ ڈھونڈ رہا ہے۔ ایشیا کو غیر مستحکم رکھنا امریکہ کے مفاد میں ہے جس کے لئے ایک مرتبہ پھر کمزور ملک افغانستان کی سرزمین کو استعمال کیا جا رہا ہے، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد داعش تنظیم کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خلاف خطے کے ممالک کو مل کر سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ افغانستان سے امریکہ کے مکمل انخلا کے بغیر قیام امن ممکن نہیں۔ خطے کی مثبت قوتیں ایران، پاکستان، چین اور روس کو مستقبل قریب میں دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10