Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192477
Published : 8/3/2018 5:41

ہمارا دفاعی میزائل پروگرام ناقابل تسخیرہے:سپاہ پاسدران کے ڈپٹی کمانڈر

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے ایران کے دفاعی میزائل پروگرام کو ناقابل تسخير قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ٹیکنالوجی کی حدود کو پار کرلیا ہے ملکی اور قومی دفاعی صلاحیت اور توانائی کے بارے میں مذاکرات غیر منطقی اور بے معنی ہیں۔

425.jpg
ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے ایران کے دفاعی میزائل پروگرام کو ناقابل مذاکرات اور ناقابل تسخير قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ٹیکنالوجی کی حدود کو پار کرلیا ہے ملکی اور قومی دفاعی صلاحیت اور توانائی  کے بارے میں مذاکرات غیر منطقی اور بے معنی ہیں،جنرل حسین سلامی نے پہلے " فجر رشد " فیسٹیول کے ضمن ميں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران جدید ٹیکنالوجی کی حدود میں بڑی آسانی کے ساتھ حرکت کررہا ہے اور ہم جدید ٹیکنالوجی کو مقامی سطح پر تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں دفاعی شعبہ میں پیشرفت ایران کے خلاق نوجوان کی کوششوں کا نتیجہ ہے،جنرل سلامی نے کہا کہ آج ہماری دفاعی صنعت ،جدید علم و ٹیکنالوجی سے منسلک ہوگئی ہے لہذا  یونیورسٹیوں اورعلمی  مراکز میں  ہمارے ماہر جوان ملکی ضروریات کے مطابق دفاعی وسائل کو تیار کرنے میں مصروف ہیں اور ہم جدید ٹیکنالوجی کی حدود میں حرکت کررہے ہیں،جنرل سلامی نے کہا کہ دفاعی نمائشگاہ کا مشاہدہ کرکے یہ بات آسانی کے ساتھ سمجھ میں آجاتی ہے کہ آج ایران دفاعی شعبہ میں کہاں سے کہاں تک پہنچ گیا ہے اور ایران کی سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پیشرفت کےنتیجے میں دشمن کی چیخ وپکار بھی بلند ہوگئی ہے اور وہ ہماری پیشرفت کو روکنے کے لئے مزید اقتصادی پابندیوں کی دھمکیاں دے رہا ہے حالانکہ ہم نے یہ عظیم دفاعی  پیشرفت دشمن کی پابندیوں کے سائے میں حاصل کی ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16