Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192497
Published : 9/3/2018 7:9

مغربی عورت بے حیائی کا نمونہ جبکہ مسلمان خاتون شرم و حیا کا مظہرہے:رہبر معظم

رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خواتین کے لئے انحرافی اور غلط نمونوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج مغربی خاتون ایک منحرف نمونہ ہے جو مردوں کی جنسی لذات کا سبب اور ان کے ہاتھ کا کھلونا بن گئی ہے۔ جبکہ اسلامی خواتین ایمان، عفت، حیا اور پاکیزگی کے صفات سے آراستہ ہوتی ہیں۔

430.jpg
ولایت پورٹل:پیغمبر اسلام (ص) کی لخت جگر اور شفیعہ روز جزا حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے بعض شعراء اور ذاکرین اہلبیت علیھم السلام نے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس ملاقات میں  خواتین کے لئے انحرافی اور غلط نمونوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج مغربی خاتون ایک منحرف نمونہ ہے جو مردوں کی جنسی لذات کا سبب اور ان کے ہاتھ کا کھلونا بن گئی ہے۔ جبکہ اسلامی خواتین ایمان، عفت اور پاکیزگی کے صفات سے آراستہ ہوتی ہیں،رہبر معظم نے ملک بھر کے بعض مداحان ، شعراء اور ذاکرین سے ملاقات میں فرمایا: مسلمان خاتون ایمان اور عفاف کی حامل ہوتی ہے جو اپنی آغوش میں بہترین افراد کی تربیت کرتی ہے ، معاشرے اور سماج میں اہم اور مؤثر کردار ادا کرتی ہے اور مرد کے لئے آرام و سکون کا باعث بنتی ہے،مسلمان عورت نرم دل اور  لطیف طبع ہونے کے ساتھ ساتھ انوار الہی کے حصول کے لئے ہمیشہ آمادہ رہتی ہے،رہبر معظم نے فرمایا: ہمیشہ اچھے نمونوں کے مقابلے میں برے اور منحرف نمونے بھی ہوتے ہیں اور آج مغربی عورت برے اور منحرف نمونے کی علامت ہے جو برہنگی ، بے حیائی اور اخلاقی فساد کا مظہر ہے۔ مغربی عورت کا معیار برہنگی ہے مغرب کے رسم و رواج میں مرد اچھے اور مہذبانہ لباس میں حاضر ہوتے ہیں جبکہ عورتیں برہنہ اورعریاں حاضر ہوتی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مغربی عورت کا معیار برہنگی اور بے حیائی کو رواج دینا ہے،رہبر معظم نے فرمایا: مغربی ممالک میں عورت کا عورت کے حقوق کے نام پر بری طرح استحصال کیا جاتا ہے جبکہ اسلام نے عورت کو عزت، عظمت اور سرافرازی اور سربلندی عطا کی اور مسلمان خاتون شرم و حیا کا مظہر ہے کیونکہ اس کے لئے اصلی نمونہ پیغمبر اسلام حضرت ممحد مصطفی (ص) کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا ہیں۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16